the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کینسر یا سرطان اب ماضی کی طرح لاعلاج مرض تو نہیں رہا مگر اس کا علاج بہت تکلیف دہ اور طویل ثابت ہوتا ہے جبکہ اس کے اثرات کے نتیجے میں بالوں سے محرومی، وزن میں کمی اور کئی دیگر سائیڈ ایفیکٹ کا بھی سامنا ہوتا ہے۔ سبزیاں اور پھل ہوسکتا ہے آپ کو پسند نہ ہو مگر آپ کی غذا سے ان کی دوری کینسر کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔ یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ امریکن انسٹیٹوٹ فار کینسر ریسرچکی تحقیق کے مطابق کوئی غذا کینسر سے تحفظ نہیں دے سکتی تاہم اگر آپ پودوں سے حاصل ہونے والی غذا (پھل اور سبزیاں) کا زیادہ استعمال کریں تو کینسر کا خطرہ کم کرسکتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ پھلوں اور سبزیوں میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامن ای،



وٹامن سی اور کیروٹین وغیرہ صحت مند خلیات کو نقصان دہ اجزاءسے تحفظ دے کر کینسر کا خطرہ کم کر دیتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق پھلوں اور سبزیوں جیسے پالک، مالٹوں، لیموں، شکر قندی اور گاجر میں پائے جانے والا بیٹا کیروٹین خلیات کو تباہی سے تحفظ دیتا ہے اور اس سے کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ مخصوص وٹامنز کینسر کی کچھ اقسام سے تحفظ دیتے ہیں تاہم وٹامنز کے ساتھ ساتھ دیگر اجزاءکو بھی غذا کا حصہ بنانے کی ضرورت ہوتی ہے، تاکہ وہ سب مل کر جسم کو بہتر تحفظ فراہم کر سکیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ چربی والی غذا کینسر کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ لوگ غیر صحت مند غذا کو پھلوں و سبزیوں پر مشتمل خوراک سے بدل کر یہ خطرہ کم کرسکتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.